متحدہ کے رہنمائوں وسرکاری افسران کو سیکیورٹی دی جائے رابطہ کمیٹی
کراچی میں دہشت گردی کے منصوبوں سے متعلق حساس ادارے کی رپورٹ پراظہارتشویش
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورسرکاری افسران پرحملوں اوردہشتگردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے3ارکان سندھ اسمبلی اور متعدد عہدیداروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدکی جاچکی ہیں۔
لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ان دہشت گردوں کاقلعہ قمع کرنے کیلیے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی اور اب پھر حساس اداروں کی جانب سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اورسرکاری افسران پرحملوں اوردہشتگردی کامنصوبہ بنایاگیاہے،یہ اطلاعات نہایت تشویشناک ہیں لہٰذا حکومت کوچاہیے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورسرکاری افسران کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے اور دہشتگردی کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔