دہشت گرد پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے امیر ہوتی
دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاںقومی تاریخ کا حصہ چکی ہیںجنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا ، امیر حیدر خان ہوتی۔
خیبرپختونخو اکے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ہنگومیں پولیس موبائل پرشرپسندوں کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اورتین پولیس اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکیورٹی اہلکاروںپردہشتگردوں کے حملوں کا مقصد فورس کے جوانوں کے حوصلوں کو کمزور کرناہے دہشت گردوں کے ان بزدلانہ حملوںسے پولیس کے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑپھینکنے تک جدوجہدجاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاںقومی تاریخ کا حصہ چکی ہیںجنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوںنے تینوں پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلیے دعاکی۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے مردان کے مختلف وفودسے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموںکے معیارپرکوئی سمجھوتانہیںکیاجائے گا اوراس سلسلے میں ذمہ دارافرادکے ساتھ کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔
اس موقع پر اے این پی کے صوبائی نائب صد رانجنیئر عباس،جاویدیوسفزئی،حاجی شاہ نواز،عطیف الرحمان اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔امیرحیدرخان ہوتی نے عوام پرزوردیاکہ وہ جاری ترقیاتی سکیموںپرنظررکھیںاورکسی بھی خامی یاکمی کی صورت میںاس کی نشاندہی کریں۔وفدکے شرکاء نے مردان میںزندگی کی بنیادی سہولتوں اورضروریات کی فراہمی کی حامل ترقیاتی اسکیموں کی رفتارپراطمیان کااظہارکیا اوروزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔