وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں نئی جیل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے بعد آئندہ چند روز میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے بعد آئندہ چند روز میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا. فوٹو اے ایف پی

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اسٹیڈیم کی جگہ نئی جیل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔



ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں مین قیدیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ گنجائش سے زیادہ ہے، اس بات کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب نے مناواں کے مقام پر نئی جیل قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جیل حکام کو یہ جگہ پنجاب اسپورٹس بورڈ سے لے کردی جائے گی، جبکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے چند کچھ سال قبل جیل خانہ سے زمین اسپورٹس کمپلیکس بنانے کےلیے لی تھی۔


وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے بعد آئندہ چند روز میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا، یہ منصوبہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل کوشہر سے منتقل کرنے کےلیے شروع کیا جارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story