کراچی لیاری میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا 7 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی

دھماکا فٹبال میچ کے بعد انعامات کی تقسیم کے دوران موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے میں صوبائی وزیرجاوید ناگوری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اوردھماکے کیلئے 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، ابتدائی رپورٹ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لیاری کے علاقے میں فٹبال میچ کے دوران موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا فٹبال میچ کے بعد انعامات کی تقسیم کے دوران موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے بعد اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی اور اہلیان لیاری اپنے پیاروں کی تلاش کے لئے کبھی فٹبال اسٹیڈیم تو کبھی اسپتال کی جانب بھاگتے نظر آئے، جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر نوجوان ہیں جو گھر کا سہارا تھے جبکہ لوگوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے آئے ہوئے صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے جبکہ استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔
Load Next Story