اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہونے کا نوٹس لے لیا
جن بینکوں کے اے ٹی ایم خراب ہیں انہیں 24 گھنٹے میں ٹھیک کیا جائے، مرکزی بینک کی ہدایت
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں شیڈولڈ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی اور ان میں پیسے نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ملک کے تمام نجی اور سرکاری بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن بینکوں کے اے ٹی ایم خراب ہیں انہیں 24 گھنٹے میں ٹھیک کیا جائے تاکہ کھاتیدار حضرات عید الفطر کے دنوں میں رقوم نکالنے کےلئے مختلف مقامات پر نہ بھٹکیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کو عید کے دنوں میں اے ٹی ایم میں پیسے نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے سدباب کےلئے تمام بینک اپنے اے ٹی ایم میں زیادہ سے رقم رکھیں تاکہ خوشیوں کے ان ایام میں صارفین کو اپنی رقوم نکالنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔