دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 اگست سے شروع ہوگا

کیمپ میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر اکمل اور سہیل تنویر حصہ نہیں لیں گے

قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 19 اگست کو روانہ ہوگی۔ فوٹو: فائل

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 اگست سے شروع ہوگا۔


تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، احمد شہزاد اور عمر اکمل شریک نہیں ہوں گے کیونکہ یہ چاروں کھلاڑی اس وقت ویسٹ انڈیز میں لیگ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور زمبابوے میں ہی ٹیم کا حصہ بنیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل سہیل تنویر بھی لندن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لئے وہ بھی تربیتی کیمپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 19 اگست کو روانہ ہوگی جہاں وہ میزبان ٹیم سے 2 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے لئے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان بھی گزشتہ روز کیا جاچکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story