شمالی وزیرستان مہمند اور خیبر ایجنسی میں مقامی علما کا کل عیدالفطر منانے کا اعلان
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں شوال کا چاند نظر آنے کی 18 شہادتیں موصول ہوئیں۔
شمالی وزیرستان، مہمند اور خیبر ایجنسی میں مقامی علما کے فیصلے پرآج عید الفطر ہو گی جب کہ بنوں میں بھی ایک کمیٹی نے آج عید منانے کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی جامع مسجد بلال میں مولوی ثنا اللہ کی زیر صدارت مقامی علما کا اجلاس ہوا اور شوال کا چاند نظر آنے کی 18 شہادتیں موصول ہوئیں، مہمندی ایجنسی کی جامع مسجد میاں منڈی کو 6 شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ باڑہ خیبر ایجنسی اوربنوں میں سعودی عرب کے ساتھ آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔ پشاور کی مسجد سوڑیزئی میں مولانا مختار اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا لیکن رویت ہلال کی شہادت نہ ملنے پر انہوں نے آج روزہ رکھنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج رات کراچی میں ہو گا۔