کراچی میں دھابیجیپپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

بجلی کے بریک ڈاون کے باعث شہر کے نوے فیصد علاقوں کو پانی سپلائی نھیں کیا جا سکا۔

بجلی کے بریک ڈاون کے باعث شہر کے نوے فیصد علاقوں کو پانی سپلائی نھیں کیا جا سکا، فوٹو : فائل

نوے فیصد علاقوں کوپندرہ کروڑگیلن پانی مہیانہیں کیاجاسکا،چارگھنٹےبعد خرابی دورکرکےبجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔

واٹربورڈ کے ترجمان کے مطابق دھابیجی، پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پرآج صبح پانچ بجکر تیس منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔


جس کی وجہ سے تینوں پمپنگ اسٹیشن بند ھو گئے، ترجمان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاون کے باعث شہر کے نوے فیصد علاقوں کو پانی سپلائی نھیں کیا جا سکا۔

کےای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنزکولائنوں میں ٹر پنگ اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔

تاہم خرابیاں دور کرکےآج صبح نو بجکر چالیس منٹ پر تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
Load Next Story