دہشت گردی مغرب نے امریکی پالیسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا

امر یکا دہشت گردی کوغلط طریقے سے ہینڈل کررہا ہے،امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ

امر یکا دہشت گردی کوغلط طریقے سے ہینڈل کررہا ہے،امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خطے میں القاعدہ کی دھمکیوں اور دوبارہ اثر انداز ہونے کی کوششوں پر مغربی میڈ یا نے امریکی پالیسی کوآڑے ہاتھوں لے لیا ۔

بدھ کوامریکی جریدے فارن پالیسی نے کہاہے کہ ابھی بھی امریکادہشت گردی کوغلط طریقے سے ہینڈل کررہا ہے جبکہ برطانوی اخبارگارجین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے حکومت پاکستان کودفاعی پوز یشن پردھکیل دیا ہے۔




امریکی جریدے فارن پالیسی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امریکی حکمت عملی کوناکارہ قرار دے دیا ہے۔جریدے نے کہاہے کہ جیلوں کے توڑے جانے،امریکی سفارتخانوں کے بند کرنے اورالقاعدہ کی واپسی سے نظر آتا ہے کہ ابھی تک امریکا دہشت گردی کوغلط طریقے سے ہینڈل کررہا ہے۔
Load Next Story