لوڈشیڈنگعدالتی حکم پرعملدرآمد یقینی بنایاجائےسپریم کورٹ
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بدھ کو معاملے کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر از خود نوٹس کیس میں 22جولائی کودیے گئے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بدھ کو معاملے کی سماعت کی۔ عدالت میں بلوچستان کے علاوہ خیبرپختونخوا ،سندھ اور پنجاب کی پراگرس رپورٹس جمع کرائی گئیں جس میں منصوبوںکی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔عدالت نے جواب جمع نہ کرانے والی کھادکمپنیوں کو اپناجواب2 ہفتے میں جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ حکومت نے انرجی پالیسی کا اعلان کردیا ہے کہ نہیں؟ این ٹی ڈی سی کے وکیل افتخار گیلانی نے بتایا کہ31جولائی کو مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دے دی تھی اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ سابقہ عدالتی حکم کے مطابق کھادکمپنیوںکوگیس پر سبسڈی کے بعدکھادکی قیمت کم ہونی چاہیے،کھاد کمپنیاں جواب جمع کرائیںکہ انھیں کس ریٹ پرگیس مل رہی ہے ،کیا لاگت آتی ہے اورکس ریٹ پرکھادکسانوں کو فروخت کی جارہی ہے۔عدالت نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اور ملکی کھادکی قیمتوں میںفرق کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔