افغانستان میں امن پاکستان کی ترقی کیلیے ناگزیر ہے سراج الحق
حکومت وقت کے کام الخدمت فائونڈیشن کررہی ہے،امدادی تقریب سے صوبائی وزیرکا خطاب
نائب امیر جماعت اسلامی و سینئر وزیرخیبر پختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن نے خدمت میں دیانتدار ی کی مثالیں قائم کی ہیں جو کام حکومت وقت کا ہوتا ہے وہ الخدمت فائونڈیشن کررہی ہے۔
جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں ہر شہری کو اس کا حق بآسانی میسر آئے، افغانستان میں امن پاکستان کی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا خطے میں امن کاقیام ناممکن ہے ہر مشکل گھڑی میں افغانیوں کا ساتھ دیا ہے۔
المرکز اسلامی میں مسلم ایڈ کے تعاون سے الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام افغان مہاجرین کے 100 خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پر لوگوں کا اعتماد کبھی مجروح نہیں ہوگا۔