کراچی میں حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتعقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری...

20سال کی ام کلثوم ، 12 سال کی روبینہ اور اس کی چھوٹی بہن 10 سال کی خدیجہ نہاتے ہوئے حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ فوٹو: ای پی پی


حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 لڑکیاں ڈوب گئیں، ڈوبنے والوں میں دو بہنیں بھی شامل ہیں، تینوں لڑکیاں اورنگی ٹاون کی رہائشی تھیں۔


ایکسپرس نیوز کے نمائندے کے مطابق اورنگی ٹاون کا ایک خاندان پکنک منانے حب ڈیم گیا تھا، تین لڑکیاں 20سال کی ام کلثوم ، 12 سال کی روبینہ اور اس کی چھوٹی بہن 10 سال کی خدیجہ نہاتے ہوئے حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔

Load Next Story