موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں بختاور بھٹو

خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے،بختاوربھٹوزرداری

ملک میں کالعدم تنظیموں اور کارکنوں کو کھلی چھوٹ ہے،بختاوربھٹوکاٹوئٹ فوٹوفائل

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پران کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلکم ٹو طالبان خان پاکستان، کابینہ مشرف کے ساتھیوں سے بھری ہوئی ہے، ملک میں کالعدم تنظیموں اوران کے کارکنو ں کو کھلی چھوٹ ہے، لیکن پیپلزپارٹی کے کارکن گرفتار کئے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی، درجنوں پی پی کارکن گرفتار




بختاور نے کہا کیوں بھگوڑا مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے، انصاف کے ناقص نظام میں صرف بھٹو کے نواسے کا احتساب کرنے کی جرات ہے، میرے نانا کے قتل کا بھی آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، اس حکومت اور ضیاء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے، آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھوسکتا، خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔



واضح رہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں اس موقع پر پی پی کے مشتعل کارکنوں اورپولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
Load Next Story