چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں فواد چوہدری
آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، وفاقی وزیر
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا پولیس پر تشدد کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تقریباً 500 کارکن جمع ہوئے اور چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، یہ رویہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے، پولیس نے آج تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا لیکن آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول خطاب ایسے کررہے تھے جیسے لاکھوں کے مجمعے سے خطاب کررہے ہوں، کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو تفتیش کے لیے کیوں بلایا گیا، یہ رویہ قانونی تقاضوں کےمنافی ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، جن پرمقدمات ہیں ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسا ممکن نہیں کہ آپ تحقیقات کے عمل کو متاثر کرسکیں، امید ہے پیپلز پارٹی اسلام آباد پولیس سے بھی معافی مانگے گی۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہوگئی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے پارٹی تانگوں پر پہنچے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔