سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

اردن، کویت، فلسطین، انڈونیشیا، جاپان، ملیشیا، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، سڈنی اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔

سڈنی میں موجود فرزندان اسلام عید کے موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بیت اللہ شریف میں نماز عید ادا کی، اس روح پرور موقع پر سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، جبکہ اردن، کویت، متحدہ عرب امارات، فلسطین ،جاپان، انڈونیشیا اور ملیشیا میں بھی مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔


امریکا، یورپ، آسٹریلیا، سڈنی اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، اس موقع پر نماز عید کے خصوصی انتطامات کئے گئے، امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام پیش کیا، دوسری جانب مصر میں معزول صدر مرسی کے حامیوں نے دھرنے جاری رکھتے ہوئے تحریر اسکوئر پرخیموں میں چاند رات گزاری تاہم آج صبح تحریر اسکوئر پر عید کا بڑا اجتماع ہوا، جبکہ شام میں جاری جھڑپوں کے باوجود عید کے موقع پر صدر بشارالسد نے دمشق کی مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔

دوسری جانب اومان اور لندن میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الفطر جمعے کو منائی جائے گی، امریکا اور کینیڈا میں اس سال بھی ایک سے زیادہ عیدیں منائی جائیں گی، جبکہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت ایشیائی ممالک میں آج روزہ رکھا گیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story