کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ایک شخص زخمی
رواں ماہ بھارتی فوج نے 28 بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس سے متعدد فوجی اہلکار اور شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے
بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے کوتلی آزاد کشمیر کے تتہ پانی سیکٹر کے گاؤں درہ شیر خان میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
منگل اور بدھ کی درمیان شب بھی بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک پاک فوجی اہلکار کو زخمی کردیا تھا لیکن اس بار بھی بھارتی فوج نے الٹا پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 5 بھارتی فوی ہلاک ہوگئے جسے پاکستانی حکام نے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور بھارت کا منفی پراپیگنڈا قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج نے 28 بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس سے متعدد فوجی اہلکار اور شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتا ہے جس کا وہ آج تک کوئی واضح ثبوت بھی فراہم نہیں کرسکا۔