کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ایک خودکش حملہ آور گرفتار
15 سالہ رشید گل کو عید الفطر کے دن نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہم شخصیات پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا، رینجرز حکام
رینجرز نے عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام رشید گل اور اس کی عمر 15 سالہ جبکہ اس کا تعلق وزیرستان سے ہے، ملزم کو عید الفطر کے دن نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہم شخصیات پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر علی محمد نے بھیجا تھا، کراچی آنے سے قبل اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی 15 روزہ خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہے۔