بہاول پور کے گورنمنٹ کالج میں طالبعلم نے پروفیسر کو قتل کردیا

ملزم خطیب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک قتل کرنے وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس

ملزم خطیب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک قتل کرنے وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس ۔ فوٹو : فائل

گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں بی ایس انگلش سال دوم کے طالب علم نے انگریزی کے پروفیسر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔


ذرائع کے مطابق ملزم نے فرار ہونے کی کوشش نہیں کی جس پر پولیس نے موقع واردات سے آلہ قتل سمیت ملزم خطیب کو گرفتار کرلیا جب کہ پروفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائداعظم میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خطیب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک قتل کرنے وجہ سامنے نہیں آسکی۔
Load Next Story