نواز شریف کیخلاف زہریلہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے سلطان شیخ

وزیر اعظم غریبوں کی خوشحالی چاہتے ہیں، اصلاحات کا اعلان جلد کیا جائے گا

نواز شریف غریبوں کی خوشحالی اور ان کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لیے ایک مضبوط اور مربوط پروگرام رکھتے ہی، سلطان شیخ ایڈوکیٹ فوٹو: فائل

مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈوکیٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں اور وہ بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کی خواہش رکھنے والوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔

نون لیگ کی خاتون رہنما پروین کی رہائشگاہ پر دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف غریبوں کی خوشحالی اور ان کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لیے ایک مضبوط اور مربوط پروگرام رکھتے ہیں جس کی منصوبہ بندی کرکے وہ بہت جلد اصلاحات کا اعلان کریں گے۔




مسلم لیگ نون اقلیتی ونگ سندھ کے رہنما ریاض ناظر نے ایک بیان میں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سردار ممتاز علی بھٹو،غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی، عبدالحکیم بلوچ، عرفان اﷲ مروت، ہمایوں خان و دیگر رہنماؤں کے جائر تحفظات دور کیے جائیں اور سینئر قیادت اور قوم پرست اتحادیوں کو ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے بچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جب نون لیگی وفد نے نائن زیرو کا دورہ کیا تو اس وقت بھی سندھ مسلم لیگ کا کوئی بھی اہم رہنما یا پھر منتخب رکن اس میں شامل نہیں تھا اورجبکہ اس کے علاوہ جب نوازشریف کراچی کے دورے پر تشریف لائے تو اس موقع پر بھی سندھ کی قیادت نے نہ تو ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا اورنہ ہی انکے دورے میں وہ انکے ساتھ تھے۔
Load Next Story