کیا واقعی ماورا نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑمیں خریدی حقیقت سامنے آگئی

ایک دن جج کے عہدے پر بھی فائز ہوں گی، ماورا حسین

لوگوں کاکہنا ہے کہ میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے ، ماورا حسین فوٹوفائل

پاکستان کی مقبول اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں خریدنے پر خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بیان کردی۔

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین نے جب یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کی خبرلوگوں کے ساتھ شیئرکی توسوشل میڈیا پر طوفان آگیا اورلوگ ماورا کوسراہنے کے بجائے ان پراعتراض کرنے لگے کہ ماورا ہر وقت بیرون ملک دوروں پرہوتی ہیں، شوٹنگ کررہی ہوتی ہیں یا پھر ایوارڈ فنکشنزمیں شرکت کرتی ہیں لہذا انہیں پڑھائی کا وقت کب ملا جب کہ کچھ لوگوں نے تو ماورا پر وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدنے تک کا الزام لگادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماورا نے وکالت کی ڈگری خریدنے کے الزام پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کا کہنا تھا کیونکہ میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے، لیکن تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے ایسا کہیں نہیں ہوتا لیکن میں لوگوں کے اس طرح کے تبصرے دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔ مجھے لوگوں کی اس طرح کی سوچ پر ہنسی آتی ہے اورمیرا ماننا ہے کہ ان باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھ جانا چاہئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کرسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی

ماورا نے کہا انہیں پڑھائی کرنے کا وقت بہت کم ملا کرتا تھا وہ اکثر کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور میک اپ کرنے کے دوران یا شوٹنگ میں وقفے کے دوران اپنی پڑھائی کررہی ہوتی تھیں اورصبح جلدی اٹھتی تھیں تاکہ شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی پڑھائی کرسکیں۔

ماورا حسین نے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اداکاری جاری رکھیں گی بلکہ ساتھ ساتھ وکالت کے کیریئر کوبھی آگے بڑھائیں گی اورایک دن جج کے عہدے پر بھی فائز ہوں گی۔

Load Next Story