اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں جولائی میں2فیصدگرگئیں
مکئی وگندم سمیت سیریلز کی قیمتوںمیں گزشتہ ماہ 3.7فیصدکمی،تیل 3.3 فیصدسستا
اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک وزراعت کے مطابق جولائی میں ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس 205.4 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جو جون سے 4 پوائنٹس (کم وبیش 2فیصد) اور جولائی 2012 سے 7 پوائنٹس (3.3 فیصد) کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 3ماہ کے دوران خوراک کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہ گرینز، سویا، پام آئل، چینی، گوشت اور ڈیری پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی ہے۔ ایف اے او کے مطابق سیریل کی قیمتوں میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد کمی ہوئی۔
جبکہ ایک سال میں قیمتیں 13 فیصد کم ہوئیں، سب سے زیادہ کمی مکئی کے نرخ میں ہوئی، گندم کی قیمتیں بھی گریں تاہم چاول کی بعض ورائٹیز مثلاً تھائی چاول سستا اور ویتنامی چاول مہنگا ہوگیا، تیل کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ماہ 3.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں 2.6فیصد کمی ہوئی جبکہ گوشت کے عالمی نرخ کم وبیش جون کی سطح پر برقرار ہے، چینی کی قیمتوں میں جون کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1.5 فیصد کمی ہوئی۔