اراکین اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے وزیراعلی پنجاب

معاشی صورتحال ایسی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے، عثمان بزدار

معاشی صورتحال ایسی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے۔

چھنگا مانگا میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پودے لگانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال اچھی نہیں، معاشی صورتحال ایسی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے لہذا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کی سمری روک دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے، جو بل کی کاپی میڈیا کے پاس ہے اس میں کچھ بھی نہیں البتہ جو بل منظور ہوا میڈیا اس کی کاپی دیکھ لے جب کہ میڈیا نے جتنی تنقید مجھ پر کی ہے کسی پر نہیں کی ہوگی۔

واضح رہے پنجاب اسمبلی نے وزراعلیٰ پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صوبائی وزرا سمیت تمام اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس بل پر دستخط نہیں کیے تھے اور اسے میں ترمیم کے لیے واپس اسمبلی کے پاس بھیج دیا تھا۔
Load Next Story