ایشین یوتھ ایونٹ پاکستان 7 کھیلوں میں شریک ہوگا
حکومتی وسائل پر انحصار کیے بغیر کھلاڑیوں نے چین جانے کا انتظام کر لیا۔
KARACHI:
پی او اے نے حکومتی وسائل پر انحصار کیے بغیر چین میں ہونے والے دوسرے ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کا اہتمام کرلیا۔
ننجنگ میں 16 اگست سے شروع ہونے والے ان گیمز میں آئی او سی کی تسلیم کردہ پی او اے کے تحت پاکستان نے7 کھیلوں میں شرکت کی تصدیق کردی،ان میں فٹبال، ہینڈ بال،شوٹنگ، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش اور ٹینس شامل ہیں، پی اوا ے نے ابتداء میں 8 کھیلوں میں شرکت کی حامی بھری تھی، ترجمان کے مطابق گیمز میں شرکت کے لیے حکومت پاکستان کے تحت پی ایس بی سے مالی معاونت کی درخواست کی گئی تھی، مگر آئی او سی کے احکامات کے بر خلاف متبادل اور غیر قانونی پی او اے تشکیل دے کر اس کی سرپرستی کرنے والی پی ایس بی نے مالی معاونت سے انکار کر دیا۔ چنانچہ پی او اے نے اپنے وسائل اور ذرائع سے مالی اخراجات کا اہتمام کرکے گیمز میں پاکستان کی شرکت کو ممکن بنایا۔
پی او اے نے الحاق شدہ قومی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفری اخراجات کا نصف حصہ برداشت کرنے کا عندیہ دیا،گیمز کے دوران دیگر تمام مالی اخراجات پی او اے اٹھائے گی، 7 میں سے 5 قومی فیڈریشنز نے پی او اے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے گیمز میں اپنی ٹیمیں شامل کرنے کی درخواست کی،اسکواش اور ٹینس کی قومی فیڈریشنز ہنوز گو مگو کا شکار ہیں جبکہ ان کے حوالے سے ہفتے کو حتمی فیصلہ متوقع ہے،پی او اے ترجمان کے مطابق دوسرے ایشین یوتھ گیمز میں فٹبال کے 20 کھلاڑی و آفیشلز، ہینڈ بال کے 10 کھلاڑی و آفیشلز،شوٹنگ کے 4 کھلاڑی و آفیشلز،سوئمنگ کے 6 کھلاڑی و آفیشلز اور ویٹ لفٹنگ کے6 کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔
تصدیق کیے جانے پر اسکواش اور ٹینس کے 4،4کھلاڑی و آفیشلزبھی قومی دستے کا حصہ بن جائیں گے، پی او اے کے4آفیشلز گیمز میں شریک ہوں گے،گیمز میں شرکت کے لیے قومی دستے کا پہلا حصہ اتوار کو چین روانہ ہو رہا ہے،دریں اثنا دوسرے ایشین یوتھ گیمز کے لیے پاکستان کی 18 رکنی قومیانڈر14 فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات کو لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا،کیمپ کے نگران اور ٹیم کے کوچ حسن بلوچ کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھر پور تربیت حاصل کی،وہ گیمز میں اچھے نتائج فراہم کریں گے،قومی کھلاڑی کیمپ کے اختتام پر پاکستان فٹبال ہاؤس میں قیام پذیر ہیں اور وہیں عیدالفطر منانے کے بعداتوار کو چین روانہ ہو جائیں گے۔
18 رکنی قومی فٹبال ٹیم میں مدثر یونس، ایم سعد فرید، عدیل علی، عذیر،سیف علی،یاسر، شہباز، ثاقب جاوید،ریاض ثقلین، طارق اخلاق،محمد شاہد،شکیل احمد،جنید احمد،عطاء اللہ، سلمان خان، شہر یار لاسی اور مجید خان شامل ہیں، محمد حسن بلوچ ٹیم کے منیجر وکوچ اور کامران مہدی فزیو ہوں گے، ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی 6 رکنی سوئمنگ ٹیم شریک ہوگی، پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے سیکریٹری میجر(ر)ماجد وسیم نے رابطے پر بتایا کہ قومی ٹیم میں 3 بوائز پیراک یحییٰ خان، حسن پراچہ اور سعد امین کے علاوہ ایک گرل پیراک اریشا سیف شامل ہیں، فرزانہ ٹیم کی منیجر اور پروین کوچ ہوں گی، ان پیراکوں نے گیمز کے لیے بھر پور ٹریننگ کی اور ان سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔