کمشنر کراچی کی شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کی آخری تنہیہ

رات 11 بجے کے بعد جس شادی ہال میں تقریب جاری رہی اسے سیل کردیا جائے گا ، افتخار شلوانی

کمشنر کراچی نے شادی ہال مالکان کو دو ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر بھر میں شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کی حتمی وارننگ جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک کا وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں رات دیر تک شادی کی تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شادی کی تقریبات کے لیے زیادہ سے زیادہ 11 بجے تک اجازت ہوگی، مقررہ وقت کے بعد تقریبات پر پابندی عائد کی جائے گی۔


اجلاس میں شادی کی تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ ہوا کہ جن مقامات پر شادی تقریبات کی وجہ سے ٹریفک دباؤ میں اضافہ ہوگا اور ٹریفک کی دشواری پیدا ہو گی اس جگہ ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی اقداما ت کیئے جائیں گے۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے شادی ہالز مالکان کو شادی کی تقریبا ت 11 بجے شب بہرصورت ختم کرنے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا، افتخار شلوانی شادی ہالز مالکان کو 2 ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آخری وارننگ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پارکنگ فراہم نہ کرنے والے شادی ہالز کو بند کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی نے کہا کہ دو ہفتے کا وقت دیا جا رہا ہے کہ شادی ہال مالکان وقتِ مقرر کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں، رات 11 بجے کے بعد جس شادی ہال میں تقریب ہوگی اسے سیل کردیا جائے گا۔
Load Next Story