حیرت انگیز فیچر کے ساتھ آنر 8 سی پاکستان میں لانچ کردیا گیا

صرف 26,499 حیرت انگیز قیمت میں آنر8 سی کی فروخت ہفتہ 9 فروری 2019 سے شروع ہوئی۔

صرف 26,499 حیرت انگیز قیمت میں آنر8 سی کی فروخت ہفتہ 9 فروری 2019 سے شروع ہوئی۔

PESHAWAR:
آنر اسمارٹ فون بنانے والا ایک مشہور ای برانڈ ہے جس نے اپنے آنر سی سیریز کا مشہور اور جدید ترین آنر 8 سی اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ اس نئے اسمارٹ فون نے جدید سہولیات کے ساتھ ایک کم قیمت یا بجٹ فون میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے تحت ایڈوانس فیچرز کے ساتھ صرف 26,499 حیرت انگیز قیمت میں آنر8 سی کی فروخت ہفتہ 9 فروری 2019 سے شروع ہوئی۔

نئے آنر 8 سی میں فلیگ شپ فیچرز موجود ہیں جس میں 6.26 انچ نوچ 19:9 فل ویو ڈسپلے ہے، اسمارٹ فون کے اسکرین اور باڈی کی شرح 86.6 فیصد ہے جو فلم دیکھنے اور گیمز کھیلنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

2018 کے بعد سے اب تک آنر میں سب سے بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے جو 4000 ایم اے ایچ ہے۔ ایک مرتبہ چارج پر آپ پوری دوپہر کو بلاتعطل تھری ڈی گیمز کھیل سکیں گے یا بیٹری ختم ہونے کے احساس کے بغیر پوری ٹی وی سیریز دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں بلیو لائٹ ریڈی ایشن کم کرنے لیے اگلی نسل کا TüV Rheinland سرٹیفائیڈ موڈ بھی رکھا گیا ہے جو آنکھوں کوکسی تھکاوٹ کا شکار کئے بغیرطویل وقت تک اسکرین دیکھنے پر آنکھوں کی بے آرامی کی وجہ نہیں بنتا۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=x7YSPJRZ98g

اس میں اے آئی (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کی قوت استعمال کرنے والے ڈویئل لینس 13 ایم پی فرنٹ اور 2 ایم پی ریئر کیمرہ نصب ہے، یہ بڑے F/1.8 اپرچرکے ساتھ رئیل ٹائم میں 22 مختلف کیٹگریز میں 500 مختلف سینیریوز کی شناخت کرسکتا ہے، اس کے علاوہ ایک 8 ایم پی فرنٹ کیمرہ سیلفی ٹوننگ سافٹ فلیش اور آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر) کے ساتھ ایموجی تخلیق کرتا ہے۔

آنر ایٹ سی نے کمپنی کے حسین ڈیزائن کی روایت کو بہت آگے بڑھایا ہے۔ یہ اسمارٹ فون سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ آنر ایٹ سی ، آنرکا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 'کیٹ آئی' فیچر پیش کیا گیا ہے ۔ جب فون کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاتا ہے تو روشنی منعکس ہونے سے کسی جواہر کی طرح کی ایک چمک پیدا ہوتی ہے۔ اسمارٹ فون کی موٹائی صرف 7.98 ملی میٹر ہے جسے ہاتھوں میں تھامنا بہت آسان ہے۔

آنر ایٹ سی کی قوت کا راز جدید ترین اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 632 چِپ سیٹ ہے جو اسمارٹ یوزر اورآنر کے مداحوں کے لیے ایک بہترین فلیگ شپ فون بناتے ہیں۔ تیزرفتار اور ہموار استعمال کے لیے اس میں EMUI 8.2 یوزر انٹرفیس شامل کیا گیا ہے۔ آنرایٹ سی 32 جی بی ریم اور 32 جی بی روم کے ساتھ دستیاب ہے جسے 256 جی بی تک وسعت دی جاسکتی ہے۔ اس میں تین علیحدہ علیحدہ کارڈ سلاٹس ہیں جن میں سے دو سم کارڈز اور ایک میموری کارڈ کے لیے مختص ہے۔




آنر کے کنٹری مینیجر جناب ڈینس زینگلائی نے آنر آنر ایٹ سی کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ' ہمارا مشن ہے کہ ہمارے مداحوں کی جانب دنیا کے بہترین اسمارٹ فون کی رسائی آسان بنائی جائے۔ آنر ایٹ سی محض ایک بجٹ فون نہیں بلکہ ایک سوال کا جواب بھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اپنی رقم کے بدلے بہترین فیچر کا تقاضہ کرنے والوں مداحوں کے لیے اعلیٰ ترین فلیگ شپ فون کون سا ہوسکتا ہے؟ آنر ایٹ سی نے ان تمام چیلنجز کو عبور کیا اور آنر بجٹ کو ذہن میں رکھنے والے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔'



اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب پرل کانٹینینٹل ہوٹل، کراچی میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ملک کے نمایاں ترین شوبز ستاروں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ نے شرکت کی۔ ستاروں بھری اس تقریب میں سپر اسٹار مہوش حیات اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ رونق افروز تھیں اور انہوں نے ٹی وی کے ذریعے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے شہرت کا سفر حاصل کیا ہے۔



دیگر قابلِ ذکر شخصیات میں مریم انصاری، کومل عزیز، کشمیر بینڈ، یشما گِل، ہانیہ معین، افرح ہمایوں، سبرینا فرقان، دینو علی، روشانے آفریدی، فاطمہ حسن اور حنا اشفاق شامل تھیں۔





اس فیسٹول کا اہم ترین گوشہ عاصم اظہر کا لائیو کنسرٹ تھا جسے شرکا نے بہت سراہا جو آنر کے نوجوان سفیر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے فن سے سب کے دلوں کو گرمادیا۔

آنر ایٹ سی کے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں
Load Next Story