پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہو گی ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات اچھے ہیں،اوہایو روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں تاہم وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس سے قبل ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں جب کہ ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش برقرار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش اب بھی برقرار ہے۔