سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے کینگروز کے دورہ پاکستان کا مطالبہ کردیا۔

عالمی کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو دورہ پاکستان کرنے میں کوئی مسائل نہیں ہونا چاہئیں، ڈین جونز

کرائسٹ چرچ جیسا سانحہ دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوسکتا ہے، ای این چیپل - فوٹو: پی سی بی

ISLAMABAD:
ای این چیپل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 20 سال کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ جیسا سانحہ دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوسکتا ہے، جس طرح کے حالات ہیں، ان میں تو کسی بھی ٹیم کا دورہ ختم کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں پاکستان جانے یا نہ جانے کی بحث کو ختم کرتے ہوئے اب آسٹریلوی ٹیم کو بھی عملی قدم اٹھانا ہوگا، پاکستان کے عوام بڑی شدت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے منتظر ہیں۔


یاد رہے کہ ٹی وی پر تبصروں کیلیے 2017 میں اسلام آباد آنے والے ای این چیپل پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر واپس گئے تھے۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام شاندار ہیں، ملک کا وزیراعظم فاتح ورلڈکپ کرکٹر ہے، عالمی کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو دورہ کرنے میں کوئی مسائل نہیں ہونا چاہئیں۔

واضح رہے آسٹریلوی ٹیم 1998 میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔
Load Next Story