پشاور میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
لڑکے گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے کہ یکایک پولیس رائیڈر نے گراؤنڈ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی
پولیس رائیڈر اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ یکہ توت کے علاقے وزیر باغ میں لڑکے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ یکایک پولیس رائیڈر اسکواڈ کے اہلکار نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے 15 سالہ اسماعیل شدید زخمی ہوگیا، اسماعیل کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار نے جرائم پیشہ افراد کو بھگانے کے لئے گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ اسماعیل کے ورثا نے پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔