ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا قبائلی رہنما زارا خان جاں بحق

قبائلی رہنما زارا خان اپنے محافظ کےساتھ ڈیرہ بگٹی سے پٹوخ جا رہے تھے۔

قبائلی رہنما زارا خان اپنے محافظ کےساتھ ڈیرہ بگٹی سے پٹوخ جا رہے تھے. فوٹو: وکی پیڈیا

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے قبائلی رہنمازارا خان جاں بحق جب کہ ان کا محافظ زخمی ہو گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی رہنما زارا خان اپنے محافظ کےساتھ ڈیرہ بگٹی سے پٹوخ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں قبائلی رہنما زارا خان موقع پر جاں بحق جب کہ ان کامحافظ زخمی ہو گیا، دھماکے میں ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔

زخمی محافظ کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Load Next Story