دوستی بس روکے جانے پر بھارتی حکومت سے بات کی جائے گی پاکستان

بھارت پاکستانی سفارتخانوں اور سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر بات کرنے کو تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے دوستی بس کو ایک ہی دن 2 مرتبہ بھارت میں مظاہرین کی جانب سے روکے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔

بھارت میں دوستی بس کو روکے جانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، پاکستان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر بات کرنے کو تیار ہے۔


انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور تناو کی صورت حال کم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، دونوں ممالک کے مابین با معنی مذاکرات کے لئے جذبات کو قابو میں رکھنا ہو گا۔ اعزاز چودھری نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کیے بنا خطے میں امن کی فضاء قائم نہیں ہو سکتی۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانوں اور سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load Next Story