حقانی نیٹ ورک کے رہنما بدرالدین حقانی کے ہلاک ہونے کا امکان
پاکستانی انٹیلی جنس حکام اورعسکریت پسندوں کے ذرائع کے مطابق 21اگست کوامریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں حقانی نیٹ ورک کے آپریشن کمانڈر بدرالدین حقانی کے ہلاک ہونے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدر الدین حقانی جنھیں حقانی نیٹ ورک کا ایک اہم رہنما کہاجاتا ہےحالیہ ہفتہ ہونے والے ڈرون حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔
انٹیلی جنس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ڈرون کے پہلے حملے کے بعد بدرالدین فرار ہوگئے تھےلیکن دوسرے حملے میں وہ ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 21اگست کو امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 25 افراد ہلاک ہوئےجن میں سے زیادہ کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے تھا۔
دوسری جانب بدرالدین کے اہل خانہ نے ان کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی خبرغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ اورخیریت سے ہیں۔