کراچی سینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت ارد گردکی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازتعینات
دہشت گردی کےخطرےکےپیش نظر جیل جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
سینٹرل جیل کراچی میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس اوررینجرزکےاضافی اہلکاروں کوتعینات کردیا گیا۔
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسینٹرل جیل کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جیل جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جیل کے ارد گرد پارکنگ پرپابندی عائد کردی ہے جب کہ شہید ملت فلائی اووربھی مکمل طورپربند ہے اور جیل کے اطراف میں اونچی عمارتوں پرماہرنشانہ بازتعینات ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ نے جیل سے ملحقہ آبادیوں میں رہنے والوں کے کوائف بھی جمع کرناشروع کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ جیل میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد خطرناک افراد قید ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل پرحملے کے بعدخدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ دہشت گردسینٹرل جیل کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔