تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے
غذائی قلت اور وبائی امراض سے رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ،رواں سال 172 تک پہنچ گئی،62 بچے زیر علاج
تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچوں کی ہلاکتوں کے بعدرواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 جبکہ رواں سال 172 تک پہنچ گئی ہے ، سول اسپتال مٹھی میں دم توڑنے والے بچوں میں 4 سالہ راج بائی، 8 ماہ کی جمنا جبکہ 3 ماہ کا صدام جن جھی شامل ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ابھی بھی62 بچے زیر علاج ہیں۔