سوناکشی سنہا آؤٹ آسن ’’ویلکم بیک‘‘ میں جان ابراہم کی ہیروئن بنیں گی

2007کی ’’ویلکم ‘‘کے سیکوئل میں،فیروز خان کی جگہ امیتابھ ہونگے، فلم رواں سال 20دسمبر کوسینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی

40سالہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اس فلم میں کام کرنے کیلیے 15کروڑ روپے معاوضہ لیا ،نانا پاٹیکر، انیل کپور اور پاریش راول بھی جلوہ گرہونگے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ آسن نے نئی فلم''ویلکم بیک ''میں سوناکشی سنہا کی جگہ لے لی ۔اداکارہ سوناکشی سنہا کو اداکار جان ابراہم کے مدمقابل ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کی فلم میں عدم دلچسپی کے سبب انھیں آئوٹ ہونا پڑا جس پر اداکارہ آسن کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔

اداکارہ آسن اب جان ابراہم کی ہیروئن بنیں گی ۔اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم میں کام جاری نہ رکھنے کا سبب ان کی دیگر فلموں میں مصروفیت بتائی گئی ہے ۔اب اداکارہ آسن اس فلم میں جان براہم کیساتھ جلوہ گرہونے کیلیے تیار ہیں۔ اداکارہ آسن فلم ''ویلکم بیک ''میں اپنا اہم کردار نبھارہی ہیں ۔ فلم رواں سال 20 دسمبر کوسینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ یہ فلم 2007کے دوران ریلیز ہونیوالی ''ویلکم ''کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار، فیروز خان اور نانا پاٹکیر کیساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور ملائیکہ شراوت نے اہم کردار نبھائے تھے ۔اس بار اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے ۔فلم کی کہانی پرفل پرکاش نے لکھی ہے اس میں فیروز خان کی جگہ امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔آسن اور جان ابراہم فلم میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں ۔اداکارہ آسن کو کترینہ کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے ۔

فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگے جب کہ پاریش راول بھی اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے ۔اس فلم میں گیتوں پر پرفارمنس کے حوالے سے بھی اداکارہ آسن کو ہی موزوں قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس فلم کیلیے موسیقار آنند راج آنند کیساتھی ہمیش رشمیاں نے میوزک تیار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ فلم میں گیتوں کیلیے سائوتھ انڈین طرز کے رقص کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کیلیے اب آسن ہی مناسب پرفارمر ثابت ہونگی ۔ان کا کہنا ہے کہ میوزک پر بڑی توجہ دی گئی ہیں اس فلم کیلیے میوزک شاندار ہے ،جس میںآسن کی پرفارمنس بھی اسکو چار چاند لگادے گی ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 40سالہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کیلیے 15کروڑ روپے معاوضہ طے کیا ہے ۔اس وقت تک جان ابراہم کیلیے یہ معاوضہ سابقہ فلموں کی نسبت زیادہ ہے۔ ہدایت کار انیس بزمی کی اس فلم کو فیروز اے نڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے ۔اس فلم کی کہانی جنوبی کوریا کی فلم ''میرینگ دی مافیا ''سے ماخوذ ہے ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز دبئی سے کیا گیا ہے ۔




اس فلم کے بارے میں انیس بزمی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی فلم ویلکم سے مختلف ہوگی اس کی کہانی ملکر لکھی ہے ۔فلم میں فنکاروں کو ان کے اسکرپٹ بانٹے گئے۔اسکرپٹ کی تقسیم کے بعد اس پر مزید کام کیا گیا اور کرداروں نے اپنے حصے کے کام کو سمجھ لیا ہے یہی فلم کی کامیابی کی بڑی دلیل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کوئی فنکار اپنے کردار کو سمجھ جاتا ہے تو اس کیلیے اس کردار کو نبھانا انتہائی آسان ہوجاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مشکل وہی چیز ہوتی ہے جو سمجھ میں ہی نہ آئے ۔ انھوں نے کہا کہ فلم ''ویلکم بیک ''کو ریکارڈ مختصر وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ جان ابراہم اور آسن کی جوڑی اس فلم میں اچھی لگے گی ،اس حوالے سے کہانی اور کرداروں کی تال میل کو پرکھ لیا گیا ہے ،ان کی جوڑی فٹ ہے اس فلم میں یہ جوڑی کامیاب رہے گی۔

ہدایت کار انیس بزمی نے بتایا کہ فلم کیلیے سوناکشی سنہا کو ہی کاسٹ کیا گیا تھا اور تمام معاملات بھی طے پاگئے تھے مگر جب شوٹنگ کا وقت آیا تو سوناکشی سنہا نے دیگر مصروفیات کو اہمیت دی جس پر ان کی جانب سے تاریخوں کا معاملہ پر ہماری ان سے بات نہ بن سکی اور یوںان کی جگہ آسن کو کاسٹ کرلیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم''ویلکم'' نے بڑی شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے سکوئل ''ویلکم بیک''سے بھی شاندار کامیابی کی توقعات ہیں۔ اداکارہ آسن اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہیں۔ اداکارہ آسن نے کہا ہے کہ جان ابراہم کیساتھ اس فلم میں کام کرکے اچھا لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ اپنی پرفارمنس کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی۔
Load Next Story