رمضان میں فنکاروں نے بہترین ڈرامے پیش کیے
گھر میں آرام کیا (حنا دلپزیر) عید اہلخانہ کیساتھ منائی، ہمایوں سعید، آمنہ شیخ، فہد مصطفی
رمضان المبارک میں ڈرامہ فنکاروں نے دن رات محنت کرکے پاکستانی عوام کوانٹرٹین کیااورکئی بہترین ڈرامے پیش کیے گئے۔
عید کا چاند نظر آتے ہی فنکاروں نے تمام شوٹنگز ملتوی کردیںاور شاپنگ کیلیے بازاروں کارخ کرلیا اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ شاپنگ کی۔ فنکاروں نے اس مرتبہ عیداپنے اپنے انداز میں منائی ۔ اداکارہ حنا دلپزیر کا کہنا ہے کہ پورا رمضان میں نے شوٹنگ پر گزارا ہے عیدکے تینوں دن میں نے گھرمیں آرام کیا اپنے گھرکے داخلی دروازے میں تالا لگا لیا تھا تاکہ کوئی تنگ نہ کرے انھوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے عید گھر میں منانا اچھا لگتا ہے۔
معروف ٹی وی اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میں عید اپنے اہلیخانہ کے ساتھ منائی اپنے گھر والوں کے ہمراہ پکنک پر گیا اور اچھے اچھے کھانے کھائے۔ ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے کہا کہ عید سال میں ایک بار آتی ہے میں نے اس بار عید دوستوں کے ہمراہ منائی سارا مہینہ ڈراموں کی شوٹنگ میں گزرا خیر بہت مزہ آیا ہماری عوام پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتی ہے جب ہمیں ان کی رائے کا معلوم چلتا ہے تو ساری تھکن اتر جاتی ہے۔ اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ عید کی نماز پڑھنے کے بعد آرام کیا جسکے بعد خاصا ذہنی سکون ملا اور پھر تمام وقت اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ رہا۔