سشمیتا سین نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا

بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کیلیے 3سال کا بریک لیا، فلم کی تفصیلات منظر پرنہیں لائونگی

بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کیلیے 3سال کا بریک لیا، فلم کی تفصیلات منظر پرنہیں لائونگی۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز یہاں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ششمیتا سین نے کہا وہ اپنی فلم کے ساتھ شوبز دنیا میں واپسی کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ابھی میں اپنی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظر عام پر نہیں لائوں گی بلکہ میں انتظار کرونگی کہ پروڈیوسر باضابطہ طریقے سے اس فلم کا اعلان کریں۔




انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کیلیے تین سال کا بریک لیا اور اب جب وہ تین سال کی ہوگئی ہے تو میں نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story