گلزار کو نغمہ نگاری پر آسکر اور گریمی ایوارڈز ملے
1934ء کو پیدا ہوئے،کیرئیر فلم’’ بندنی‘‘ سے شروع کیا، ’’مرزا غالب‘‘ سے شہرت ملی
گلزار کا نام بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں اسکرپٹ، ڈائیلاگ رائیٹر، نغمہ نگار، ہدایتکار، موسیقار کے شہرت کا حامل ہے ۔
18 اگست 1934 کو جہلم پاکستان میں پیدا ہونے والے گلزار کی وجہ شہرت شاعر، موسیقار، اور ہدایت کار کے ہے،انھوں نے بمل رائے اور رشی مکرجی کے ساتھ بطور نغمہ نگار فلم'' بندنی'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، گلزار کے سب سے زیادہ مشہور گیت سچن دیو برمن کے ساتھ ہیںانھوں نے راھول دیو برمن،اے رحمن، وشال بھر واج کے ساتھ بہت کام کیاجب کہ ان کی رفاقت سلیل چوہدری اس وقت کے مشہورموسیقار کے بہت سے یاد گار رہی ہے جب کہ اس وقت کے مشہور موسیقاروں شنکر جے کشن، ہمنت کمار، لکشمی کانت پیارے لال، مدھن موہن، راجیش روشن، شنکر احسان رائے کے ساتھ ان کا بہت سا کام ہے اسکرپٹ رائیٹر، ڈائیلاگ رائٹر، اسٹوری رائٹر ان کی شہرت کی وجہ بنی،انھوں نے دوردرشن کیلیے سیریز''مرزا غالب'' کیلیے بھی کام کیا۔
اس سیریز کے گیت بھی انھوں نے تحریر کیے، ہیلو زندگی، پوٹلی بابا، جنگل بک ٹیلی ویژن کے لیے ان کی کامیاب سیریز تھیں،مشہور غزل سنگر جگجیت سنگھ کی البم کے لیے بھی انھوں نے گیت لکھے ان کے البم میں غزلیں مراسم، کوئی بات چلے بے حد مقبول ہوئیں، انھوں نے فلم آشیر واد، آنند، خاموشی، کے ڈائیلاگ لکھے جب کہ اپنی ایک فلم کی ہدایت کاری کی جس کا نام'' پریچے'' تھا جب کہ فلم ''کوشش'' بھی ان کی زیر ہدایت بنی ''کوشش'' میں سنجیو کمار نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم میں انھیں بہترین ادکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا فلم'' اچانک'' میں ان کی ڈائریکشن اور کہانی شامل تھی جسے فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا فلم'' آندھی'' میں انھیں بہترین نقاد کا ایوارڈ دیا گیا، گلزار کو فلم ''موسم'' میں بہترین فیچر فلم اور بہترین فلم ڈائریکٹر کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، 1996 میں دہشت گردی کے موضوع پر بننے والی فلم ''ماچس'' میں جو انھوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مل کر بنائی تھی اسے چھ ایوارڈ دیے گئے، سنجیو کمار کے ساتھ انھوں نے فلم کوشش، آندھی، موسم، انگور، نمکین بنائیں، ونود کھنہ کے ساتھ ان کی فلم اچانک، میرا، لیکن، ہیما مالنی کے ساتھ خوشبو، کنارہ، بنائیں گلزار کی تمام فلموں کی موسیقی آر ڈی برمن نے ترتیب دی کشور کمار، لتا منگیشکر اور آشا بھونسلے نے ان کے مشہور گیت گائے، مسافر ہوں یارو(فلم پریچے) تیرے بنا زندگی سے کوئی(فلم آندھی) میرا کچھ سامان( فلم اجازت) مشہور گیتوں میں شامل ہیں۔
گلزار کو 2008میں بننے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ سپر ہٹ فلم سلم ڈاگ ملینئیر کے مشہور گیت ''جے ہو'' جو انھوں نے اے رحمٰن کے ساتھ بنایا تھا آسکر ایوارڈز دیا گیا جب کہ اسی فلم کے لیے2010میں گریمی ایوارڈ دیا گیا،گلزار کوان کی بہترین کارکردگی پر20فلم فئیرایوارڈ اور نیشنل ایوارڈ ملے جب کہ 2004میں حکومت بھارت نے انھیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا،گلزار نے اپنے دور کی بہترین ادکارہ راکھی سے شادی کی لیکن کچھ دن بعد ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ان کی صاحبزادی میگھنا گلزار ہیں جو ان دنوں بولی ووڈ میں بطور فلم ڈائریکٹر کام کررہی ہیں، گلزار بلاشبہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔