عید کی چھٹیاں گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 3 روز کام ہوسکا

ابتدائی دو روز یعنی پیر اور منگل کو کاروباری مندی رہی لیکن تیسرے دن بدھ کو کاروبار حصص میںزبردست تیزی آگئی

ابتدائی دو روز یعنی پیر اور منگل کو کاروباری مندی رہی لیکن تیسرے دن بدھ کو کاروبار حصص میںزبردست تیزی آگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MADRID:
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں میں گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی تعطیلات جمعرات سے شروع ہونے کے باعث صرف 3 روزکاروبار ہوسکا۔


ابتدائی دو روز یعنی پیر اور منگل کو کاروباری مندی رہی لیکن تیسرے دن بدھ کو کاروبار حصص میںزبردست تیزی آگئی اور آخری روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 653 پوائنٹس کی تیزی پر بھی دیکھا گیااور سرمایہ کاروں نے مثبت توقعات پر بھاری سرمایہ کاری کی۔ مجموعی طور پر3 روزہ کاروبارمیں مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 38 ارب59 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن بدھ کو سرمایہ کاروں نے ایک کھرب40 ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھتاہوا 57 کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔

گزشتہ ہفتے میں بینکنگ، سیمنٹ، فوڈز،کمیونیکیشن اور دیگر سرگرم سیکٹرز کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔کاروبار میں تیزی کے سبب 100 انڈیکس ایک ساتھ 23000 ،23100 اور23200 کی نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔کے ایس ای 100 انڈیکس 145.32 پوائنٹس کی تیزی سے23237.19 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 133.71پوائنٹس کی اضافے سے 18076.55 پوائنٹس،آل شیئرانڈیکس 103.07پوائنٹس بڑھ کر 16611.42پوائنٹس پر بندہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس 80.91پوائنٹس خسارے سے40420.85 پوائنٹس پر بندہوا۔ کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ38 ارب59 کروڑ 17 لاکھ52 ہزار 209روپے بڑھ کر 57کھرب 13ارب 48 کروڑ 6لاکھ 98ہزار992روپے ہوگیا۔
Load Next Story