سنسناٹی ماسٹرز اعصام دوسرے راؤنڈ سے سفر شروع کریں گے
پاکستانی اسٹار اور ان کے ڈچ پارٹنر کو 5 سیڈنگ حاصل، راجرفیڈرر اور روسی اسٹارماریا شراپووا کو فٹنس چیلنج کا سامنا
ISLAMABAD:
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور روسی ساحرہ ماریا شراپووا کو سنسناٹی میں فٹنس اور فارم کا مسئلہ درپیش ہوگا، دونوں اسٹارز کی یو ایس اوپن فتوحات کو پانے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
فیڈرر پیر سے شروع ہونے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں اگرچہ ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں شکست نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ 2003 کے بعد سے اپنی کمترین ورلڈ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود انھیں کمر کی انجری کا بھی سامنا ہے، انجری کے پیش نظر انھوں نے مونٹریال ماسٹرز میں بھی شرکت نہیں کی تھی، ان کے علاوہ مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور جولین روزے بھی 5 سیڈنگ ملنے پر اپنے سفر کی شروعات دوسرے رائونڈ سے کریں گے، ہمیشہ مقابلے کے لیے تیار رہنے کیلیے فیڈرر نے اپنے ہیرو پیٹ سمپراس کی تقلید کرتے ہوئے بڑے ریکٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔ 17 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر کو گذشتہ ماہ گسٹاڈ میں پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے ڈینیئل برانڈز کے ہاتھوں خفت اٹھانا پڑی تھی جو اس سمر میں ٹاپ 50 میں موجود نہ ہونیوالے پلیئرز میں سے ایک کے ہاتھوں تیسری ہار تھی۔
انھیں سرجی اسٹاک ہووسکی نے ومبلڈن میں زیر کیا تھا اور پھر ارجنٹائنی کوالیفائر فیڈریکو ڈیلبونس نے ہمبرگ سیمی فائنلز میں ہرایا تھا۔ یوکرین کے ورلڈ نمبر 118 اسٹاک ہووسکی نے فیڈرر کی 36 مسلسل گرینڈ سلم کوارٹر فائنلز رسائی کا خاتمہ کردیا تھا۔ ٹاپ 8 سیڈ اور پانچ مرتبہ کے چیمپئن فیڈرر کا سنسناٹی ٹورنامنٹ میں بائی کی وجہ سے دو مرتبہ فائنلسٹ مرڈی فش اور جرمن فلپ کوہلشریبرکے مابین ہونیوالے میچ کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔ ورلڈ نمبر ون نووک جوکووک ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے کا سامنا کریں گے جو مانٹریال ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں لٹوینین ارنیسٹس گلبز سے مات کھا گئے تھے۔ تھرڈ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کینیڈا ٹورنامنٹ میں جلد باہر ہونے کے بعد پہلی سمر ہارڈ کورٹ جیت کو مقصد بنا رہے ہیں جبکہ فیڈرر کے سامنے چوتھے سیڈڈ پلیئر ہوں گے۔ دو ہفتوں میں شروع ہونیوالے یو ایس اوپن کے ساتھ 2011 سنسناٹی چیمپئن شپس میں شراپووا کو بھی ایک پریشان کن انجری کا سامنا ہے۔
انھیں ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں پرتگیز کوالیفائر مشل لارچر ڈی بریٹو سے شکست کے دوران ہپ پرابلم پیدا ہوگئی تھی۔ اپریل میں اسٹٹگارٹ کے بعد سے کوئی بھی ٹائٹل نہ حاصل کرنیوالی شراپووا کو اس انجری کے سبب گذشتہ ہفتے کے ٹورانٹو ٹورنامنٹ سے الگ رہنا پڑا تھا۔ چار مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن شراپووا نے تھومس ہوگسٹیڈٹ کو علیحدہ کرنے کے بعد چند ہفتوں میں ہی جمی کونرز کو اپنا کوچ مقرر کرلیا تھا اور وہ دونوں کونرز کے آبائی شہر مڈویسٹ میں کئی روز سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ شراپووا دوسرے راؤنڈ میں یا تو سلونی اسٹیفنز یا ایک کوالیفائر کا سامنا کریں گی۔
پہلے راؤنڈ میں گھٹنے کی انجری کے بعد ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ سے دستبردار ہونیوالی ڈبل آسٹریلین اوپن چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا کو بھی سخت مشکل کا سامنا ہے، اب کیلیفورنیا میں شراپووا کی نزدیکی بیچ سائڈ میں رہائش پذیر بیلا روسین پلیئر کارلسباڈ میں کامیابی کے بعد جہاں وہ سمانتھا اسٹوسر کی رنر اپ رہیں تھیں ٹورنٹو میں بھی ایک وائلڈ کارڈ اینٹری تھیں، لیکن کیلیفورنیا میں فائنل میں شکست کے بعد انھوں نے کمر کے نچلے حصے میں انجری کی وجہ سے کینیڈا ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ آذرنیکا اور شراپووا کو ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری سیڈنگز حاصل ہیں۔ پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا چین کی لینا، اٹلی کی سارا ایرانی ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووااور 8 سیڈ ومبلڈن ونر ماریون بارٹولی کے مقابلے میں چوتھی سیڈ ہیں۔