امریکا میں مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش

نامعلوم شخص نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں کرائسٹ چرچ حملے کا ذکر کیا گیا تھا

نامعلوم شخص نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں کرائسٹ چرچ حملے کا زکر کیا گیا تھا۔ فوٹو : کے ایف ایم بی

ISLAMABAD:
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مسجد کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی مسجد Islamic Center of Escondido کو نامعلوم شخص نے آگ لگانے کی کوشش کی اور فرار ہوگیا، شور کی آوز سن کر نمازیوں نے باہر آکر دیکھا تو مسجد کی عمارت کے اگلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا گیا۔


پولیس نے واقعے کی تحقیقات تعصب اور آتشزدگی کے جرائم کے طور پر شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ حملہ آور نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کو الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی لیکن مسلمان شہریوں کو موجودہ صورت حال میں احتیاط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔
Load Next Story