بار بار بدفعلی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالب علم کی خودکشی 2 ملزم گرفتار

جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اعتراف جرم کرلیا، پولیس

گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ایس ایس پی ۔ فوٹو:ایکسپریس

بدفعلی کے بعد عریاں ویڈیو بناکر مسلسل بلیک میل کرنے پر طالب علم عدنان نے خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بٹگرام میں بدفعلی کا شکار ہونے والے طالب علم نے خود کشی کرلی، ڈی پی او بٹگرام بابر قصرانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سردار خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ایس ایس پی انوسٹی گیشن سردار خان نے بتایا کہ بٹگرام کے گاٶں شنگلی بالا میں ایک یتیم بچے نے ملزمان کی جانب سے بار بار بدفعلی کرنے سے تنگ آ کر خودکشی کرلی، بٹگرام پولیس کی ٹیم نے خودکشی کارخ جنسی تشدد کی جانب موڑدیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق اس ضمن میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتيش جاری ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }