اٹلی مونا لیزا شناخت کے لیے سائنسدانوں نے قبرکشائی کا فیصلہ کرلیا

ماہرین کئی صدیوں سے اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہیں کہ پینٹنگ میں موجود مونا لیزا دراصل کون سی عورت تھی۔

ماہرین کئی صدیوں سے اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہیں کہ پینٹنگ میں موجود مونا لیزا دراصل کون سی عورت تھی۔ فوٹو: فائل

اٹلی کے شہر فلورنس میں سائنسدانوں نے ایک قبر کی دوبارہ کھود کر اس میں موجود لاش کا ڈی این اے حاصل کیا ہے تاکہ لیونارڈو ڈائونچی کی معروف ماڈل مونا لیزا کا پتا لگایا جاسکے۔

اس قبر میں لیزا گرارد ینی کے خاندان کے لوگ دفن ہیں جو ایک ریشم کے تاجر کی بیوی تھیں۔ لیزا گراردینی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لیونارڈد ڈائونچی کی اس معروف تصویر کے لیے بیٹھیں تھی۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ ڈی این اے ماہرین کی اس بات کے تعین میں مدد کرے گا کہ گزشتہ برس ایک گرجہ گھر سے ملنے والی تین کھوپڑیوں میں سے لیونارڈو کی ماڈل کون سی ہے۔ ماہرین کئی صدیوں سے اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہیں کہ پینٹنگ میں موجود مونا لیزا دراصل کون سی عورت تھی۔ لیزا گراردینی 1542ء میں وفات پاگئی تھیں۔


 

 
Load Next Story