سیکیورٹی خدشات پر بند کیے جانے والے امریکی سفارتخانے دوبارہ کھل گئے
عمان، قاہرہ، دبئی، ابوظبی اور طرابلس سمیت19 دیگر مقامات پر امریکی سفارتخانے کھولے گئے ہیں۔
امریکا نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خلیجی اور شمالی افریقہ میں بند اپنے 19 سفارت و قونصل خانوں میں سے18کو اتوارکوکھول دیا ہے تاہم یمن کے دارالحکومت صنعااور لاہور میں امریکی کانسلیٹ خانہ بدستور بند رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ یمن میں جاری خطرات کے پیش نظر 'ہمارا سفارت خانہ' بند رہے گا۔ ان سفارت خانوں و قونصل خانوں میں اتوار سے جمعرات تک کام ہوتا ہے۔ عمان، قاہرہ، دبئی، ابوظبی اور طرابلس سمیت19 دیگر مقامات پر امریکی سفارتخانے کھولے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارتخانہ، جدہ اوردہران میں امریکی قونصلیٹ، قطر میں بھی امریکی سفارتخانہ بند ہے،کویت اور بحرین میں امریکی سفارتخانے پیرکو دوبارہ کھلیں گے۔