مختلف شہروں پر تفریح موت بن گئی 30 افراد ڈوب کر ہلاک

پکنک منانے کے دوران ڈوبنے سے جاں بحق ہونیوالے واقعات تونسہ بیراج، کنڈ پارک پبی اور میں پیش آئے، 4 لاشیں مل گئیں

پکنک منانے کے دوران ڈوبنے سے جاں بحق ہونیوالے واقعات تونسہ بیراج، ہیڈ سدھنائی، کنڈ پارک پبی اور میں پیش آئے، 4 لاشیں مل گئی. فوٹو آئی این پی

ملک کے مختلف علاقوں میں عید الفطرکی تعطیلات کے دوران پکنک اور حادثے میں 7 خواتین سمیت 30 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

پکنک منانے کے دوران ڈوبنے سے جاں بحق ہونیوالے واقعات تونسہ بیراج، ہیڈ سدھنائی، کنڈ پارک پبی میں پیش آئے۔ کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر سیر و تفریح کیلیے جانیوالے8افراد دریائے سندھ میں نہاتے ڈوب گئے۔ 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ کراچی میں بھی 6افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ملتان کے علاقے قادر پور راں کے ایک ہی خاندان کے6افراد عطاالرحمٰن، منظور، خالق ، وسیم اور ندیم جبکہ لیہ سے محمد اسلم، محمد حفیظ، عرفان اور سجاد عید پر سیر و تفریح کیلیے تونسہ بیراج پر آئے اور دریا کی خونی لہروں کی نذر ہوگئے۔




دریائے راوی پر ہیڈ سدھنائی پر بھی پکنک منانے والے خانیوال کے3دوست سجاد، فاروق اور عدنان ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔ سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ میں2 افراد تیز لہروں کا شکار ہوگئے۔ نوشہرہ کے قریب پبی کے مقام پر دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر واقع کنڈ پارک میں سیر کیلیے آنے والے9افراد دریا کی لہروں کی نذر ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میںگاڑی پل سے برساتی نالے میں گر جانے سے7خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق خواتین کا تعلق ضلع نوشہرہ کے گائوں کاکا صاحب زیارت سے ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story