چلاس فوج کا سرچ آپریشن شہر سیل متعدد مشتبہ افراد گرفتار

فوجی ہیلی کاپٹربھی علاقے کی فضائی نگرانی کر رہے ہیںجبکہ شہرکے تمام داخلی اورخارجی راستے بندکردیے گئے ہیں۔

فوجی ہیلی کاپٹربھی علاقے کی فضائی نگرانی کر رہے ہیںجبکہ شہرکے تمام داخلی اورخارجی راستے بندکردیے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی اداروں کے افسران کے قتل پرپاک فوج نے پہلی مرتبہ چلاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔


انتظامیہ کے ایک آفیشل نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ پاک فوج کے دستوںنے پورے علاقے کوگھیر لیا ہے، مخصوص افرادکو ڈھونڈنے کے لیے 4علاقوں کے کے ایچ ایریا، جلیل محلہ، شاہین کوٹ اور تکیہ پوائنٹ کی تلاشی لی جاچکی ہے۔ آپریشن کی قیادت اعلیٰ افسران کررہے ہیں۔ فوجی ہیلی کاپٹربھی علاقے کی فضائی نگرانی کر رہے ہیںجبکہ شہرکے تمام داخلی اورخارجی راستے بندکردیے گئے ہیں۔ مارکیٹیںبند ہیں اور شہر میں بھی لوگوںکے آنے جانے پرپابندی عائدہے۔ صرف مریضوںکو اسپتال لے جانے کی اجازت ہے۔

وادی دیرل کے گائوں بروگی میںبھی فوجی دستے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پہنچ گئے جہاں اس آپریشن کی قیادت اے ایس پی ہیڈکوارٹرز چلاس کررہے ہیں۔ لوگوں کو حراست میںبھی لیاگیا ہے لیکن ان کی تعدادکے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔
Load Next Story