رابی پیرزادہ کو نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین کے حجاب کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں عورت مارچ کرنے والی خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' نیوزی لینڈ میں دوپٹے لے کر مسجد آنے والی گوریوں کودیکھ کر دوپٹے کے خلاف تحریک چلانے والی موم بتی آنٹیوں کو مر جانا چاہیے۔
گلوکارہ کی ٹوئٹ کے بعد کئی صارف نے اُن کے اس بیان کی تعریف بھی کی لیکن بہت سے صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے الٹا رابی پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ رابی پیرزادہ کی اس ٹوئٹ کے بعد کہیں موم بتی آنٹیاں اگلا احتجاج اُن ہی کے خلاف نہ کردیں۔
ایک صارف نے تنبیع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں پڑ کر کہیں آپ اپنے چاہنے والوں کو کم اور نفرت کرنے والوں میں اضافہ نہ کرلیں۔ بس آپ امن اور محبت کی بات کیا کریں کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی آپ کے خلاف ہو جائے۔
گوندل نامی صارف نے کہا کہ آپ کا اپنا ڈوپٹہ کہاں ہے یہ بات اُس وقت زیادہ اثر کرتی جب آپ خود بھی دوپٹہ پہنتیں۔
مسٹر کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں گلوکارہ کو محترمہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹوئٹ کرنے سے قبل کم از کم ڈی پی تبدیل کر لینی چاہئے تھی کیوں کہ دوپٹہ تو آپ کے سر پر بھی نہیں اگر آپ کے پاس چلو بھر پانی نہیں ہے تو میں بھیج دیتا ہوں۔