مہوش حیات ناقدین پربرس پڑیں

تمغہ امتیاز ملنے کے بعد جو باتیں میرے متعلق تسلسل کے ساتھ کی گئیں اُن کی مجھے پراوہ نہیں، مہوش حیات

تمغہ امتیاز ملنے کے بعد ناقدین نے مجھے طوائف اور بازاری عورت کہا، مہوش حیات۔ فوٹو: فائل

تمغہ امتیاز ملنے پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک طرف شوبز ستاروں سے لفظی جنگ جاری ہے تو دوسری جانب وہ سوشل میڈیا ناقدین کا جواب دینے میدان میں آگئیں۔

زیرعتابِ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے ناقدین کا منہ بند کرانے کے لیے کھل کر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنے پر بحث کی جارہی ہے کہ آیا میں اس اعزاز کی اہل ہوں یا نہیں، ہر کوئی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے اور میں اس بات کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن مجھے طوائف ، جسم فروش، بازاری عورت اور بہت کچھ کہا گیا اور یہ باتین تسلسل کے ساتھ کی گئیں لیکن ان کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔




مہوش حیات نے کہا کہ ہم ایسی انڈسٹری سے ہیں جوکہ گلیمرس سے بھرپور ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنے اقدار کو بھلا دیا، کس نے اُن کو یہ اجازت دی ہے کہ میرے نام پرکیچڑ اچھالیں حالانکہ یہ لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں۔



اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعزاز ملنے کے معاملے پر گزشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں تاہم میں اپنے ناقدین اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔



 
Load Next Story