اسرائیل کا 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
قیدیوں کی فہرست شائع کرنے اوران کی رہائی میں 48گھنٹوں کا وقت درکارہوگا تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جاسکیں،اسرائیلی حکام
اسرائیلی حکومت نے آئندہ ہفتے ہونے والے فلسطین اور اسرائیل امن مذاکرات سے قبل 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق قیدیوں کی رہائی اور ان کی حتمی فہرست جاری کرنے کے لئے ابھی کچھ وقت درکار ہے تاکہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جاسکیں، حکام کا کہنا تھا کہ رہا کئے جانے والے قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا جائے گا۔
ایک جانب اسرائیل امن مذاکرات کے لئے فلسطینی قیدیوں کو رہا کررہا ہے تو دوسری جانب اس کی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھی جاری ہیں اور اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک ہزار نئے گھر بنانے کا متنازع منصوبہ بھی بنالیا ہے جس سے امن مذاکرات ایک بار بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔