لاہورسپریم کورٹ رجسٹری کا عدالت کے باہر بارش کا پانی جمع ہونے کا ازخود نوٹس

ہمارا سسٹم انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے، ایم ڈی واسا

عدالت نے حکم دیا کہ شہر بھر میں برساتی نالوں کی صفائی اورنکاسی آب سے متعلق انتطامات کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندرعدالت میں پیش کی جائے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر بارش کا پانی جمع ہونے پرعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا اور سیکریٹری ہاؤسنگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


لاہورمیں موسلا دھاربارش نے شہر میں جل تھل کردیا جس سے ضلعی اور واسا حکام کے انتظامات کی قلعی کھل گئی، لاہورسپریم کورٹ رجسٹری کے باہر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کاعدالت نے سخت نوٹس لیا۔ عدالت نے سیکریٹری ہاؤسنگ، ایم ڈی واسا سمیت دوسرے افسران کو ایک گھنٹے میں عدالت طلب کرلیا جس کے بعد ڈی سی او لاہور اور ایم ڈی واسا سمیت دوسرے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ شہر بھر میں برساتی نالوں کی صفائی اورنکاسی آب سے متعلق انتطامات کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندرعدالت میں پیش کی جائے، ایم ڈی واسا نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا سسٹم انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے، اگر فنڈز مہیا کئے جائیں تو سسٹم میں بہتری لاسکتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story