دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا نوٹس، ملزم گرفتار

دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر شوہر تشدد کیا کرتا تھا، خاتون کا الزام - فوٹو: اسکرین گریپ

پولیس نے دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی خاتون اسما نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے کا کہتا تھا اور انکار پر دوستوں کے ساتھ ملکر تشدد کیا کرتا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر اور اس کے دوستوں نے پائپ سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرا شوہر اپنے دوستوں کے سامنے مجھے برہنہ کرکے تشدد کیا کرتا تھا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔




دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے ڈیفنس لاہور میں خاتون پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کو ملازم سمیت گرفتار کرلیا ہے۔



شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف فوری ایکشن اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، تحقیقات میں الزامات کے حوالے سے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کی ذمہ دار ریاست ہے۔

واضح رہے اسما نے 4 سال قبل فیصل سے محبت کی شادی کی تھی۔

Load Next Story